یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد نے آج اسلام آباد میں انتہائی اہم پریس کانفرنس کی . پریس کانفرنس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین موجود تھے .

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں .
ہمیں آئین کو بحال کرنے کے لیے 30 سال جدوجہد کرنا پڑتی ہے . اتحادی جماعتیں جمہوری نظام چاہتی ہیں . نظر آرہا ہے کہ کچھ افراد کو جمہوری نظام ہضم نہیں ہورہا ہے . ون یونٹ نظام آپ سے برداشت نہیں ہورہا . آپ سے برداشت نہیں ہورہا کہ آپ کے سلیکٹڈ نے تاریخی قرض لیا،ہم نے نہ تو تشدد کا راستہ اپنایا نہ ہی غیر مناسب زبان استعمال کی .
مریم نواز کو جیل میں ڈالا گیا، فریال تالپور کو رات کو گھسیٹ کر قیدمیں رکھا گیا .

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے ادارے غیر متنازعہ رہیں . تمام سیاسی جماعتیں بل بنچ کا مطالبہ کر رہی ہیں . فل بنچ کا فیصلہ جو بھی ہو گا ہمیں قبول ہو گا . عمران خان کے دباؤ میں آکے آئین کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا . اس سے قبل مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتی ہوں،چرچل نے سوال کیا تھا کہ کیا عدالتیں انصاف دیں گی .
جماعت کی طرف سے پریس کانفرنس کی ذمہ داری تھی . عوامی نمائندوں کو خود سے بڑھ کر سوچنا پڑتا ہے . میں 75 سالہ تاریخ میں نہیں جانا چاہتی وہ داستانوں سے بھری پڑی ہے . گزشتہ چند سال سے آج تک کےحقائق سامنے رکھنا چاہتی ہوں . فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں . اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے . مجھے کہا گیا کہ پاناما کیس آخری مراحل میں پریس کانفرنس نہ کریں .
عدلیہ کی اگر کوئی توہین کرتا ہے تو متنازع فیصلے کرتے ہیں انسان نہیں . اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے . فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں ، . فیصلوں کے اثرات دہائیوں تک رہتے ہیں . ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کو اڑا کر رکھ دیتا ہے . ناانصافیوں کی فہرست بہت طویل ہے . فیصلہ ٹھیک کیا جائے تو تنقید بھی کوئی معنی نہیں رکھتی .
مریم نواز نے مزید کہا کہ جب بنچ بنتا ہے لوگوں کو پہلے سے علم ہوتا ہے کیا فیصلہ آئے گا . قوم نے دیکھا چھٹی کے دن رات کو سپریم کورٹ کھلی رجسٹرار نے کہا پٹیشن کہا ہے تو پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ تو ابھی تیار نہیں کی . مریم نواز نے مزید کہا کہ جب سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بنا ہے اسے کام نییں کرنے دیا گیا، یہ کہاں کا انصاف ہے . کبھی آپ لوگوں نے سنا کہ کوئی ٹرسٹی وزیراعلیٰ بنایا گیا ہو .

. .

متعلقہ خبریں