یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد نے آج اسلام آباد میں انتہائی اہم پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں ۔
ہمیں آئین کو بحال کرنے کے لیے 30 سال جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔اتحادی جماعتیں جمہوری نظام چاہتی ہیں ۔نظر آرہا ہے کہ کچھ افراد کو جمہوری نظام ہضم نہیں ہورہا ہے۔ون یونٹ نظام آپ سے برداشت نہیں ہورہا۔آپ سے برداشت نہیں ہورہا کہ آپ کے سلیکٹڈ نے تاریخی قرض لیا،ہم نے نہ تو تشدد کا راستہ اپنایا نہ ہی غیر مناسب زبان استعمال کی۔
مریم نواز کو جیل میں ڈالا گیا، فریال تالپور کو رات کو گھسیٹ کر قیدمیں رکھا گیا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے ادارے غیر متنازعہ رہیں۔تمام سیاسی جماعتیں بل بنچ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔فل بنچ کا فیصلہ جو بھی ہو گا ہمیں قبول ہو گا۔عمران خان کے دباؤ میں آکے آئین کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔اس سے قبل مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتی ہوں،چرچل نے سوال کیا تھا کہ کیا عدالتیں انصاف دیں گی۔
جماعت کی طرف سے پریس کانفرنس کی ذمہ داری تھی۔عوامی نمائندوں کو خود سے بڑھ کر سوچنا پڑتا ہے۔میں 75 سالہ تاریخ میں نہیں جانا چاہتی وہ داستانوں سے بھری پڑی ہے۔گزشتہ چند سال سے آج تک کےحقائق سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں۔ اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے۔ مجھے کہا گیا کہ پاناما کیس آخری مراحل میں پریس کانفرنس نہ کریں۔
عدلیہ کی اگر کوئی توہین کرتا ہے تو متنازع فیصلے کرتے ہیں انسان نہیں۔اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے۔فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں ،۔ فیصلوں کے اثرات دہائیوں تک رہتے ہیں۔ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کو اڑا کر رکھ دیتا ہے۔ناانصافیوں کی فہرست بہت طویل ہے۔فیصلہ ٹھیک کیا جائے تو تنقید بھی کوئی معنی نہیں رکھتی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جب بنچ بنتا ہے لوگوں کو پہلے سے علم ہوتا ہے کیا فیصلہ آئے گا ۔قوم نے دیکھا چھٹی کے دن رات کو سپریم کورٹ کھلی رجسٹرار نے کہا پٹیشن کہا ہے تو پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ تو ابھی تیار نہیں کی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جب سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بنا ہے اسے کام نییں کرنے دیا گیا، یہ کہاں کا انصاف ہے۔کبھی آپ لوگوں نے سنا کہ کوئی ٹرسٹی وزیراعلیٰ بنایا گیا ہو۔

Recent Posts

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

12 mins ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

20 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

33 mins ago

اینکر کی تمام کوششیں رائیگاں، سیف علی خان نے کس فرد کو اپنا پسندیدہ سیاستدان بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر…

51 mins ago

ٹویوٹا پاکستان کا مختصر وقت کے لیے گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹویوٹا انڈس کے نام سے معروف انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے رواں…

60 mins ago

عدلیہ اور پارلیمان آمنے سامنے، ڈیڈ لاک ختم نہ ہونے پر آئینی بحران کا خدشہ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان آمنے…

1 hour ago