کراچی (قدرت روزنامہ) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ ہفتے بھی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228.37 روپے پر بند ہوا۔آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک بار پھر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ڈالر کی قدر میں اب تک 4 روپے 64 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
۔انٹربینک میں اس وقت ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 233 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کو بد ترین گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا،سیاسی عدم استحکام اورآئی ایم ایف کی جانب سے قرض ملنے میں تاخیر سے ڈالر پر دبائو ہے جس کی وجہ سے روپیہ ہر گذرتے دن کیساتھ گر رہا ہے ۔
دوسری جانب ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک عنایت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے سونے کے ذخائر 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ہیں اوریہ ذخائر غیر ملکی زر مبادلہ 9.3 ارب ڈالر کے ذخائر کے علاوہ ہیں، ابھی وہ حالات نہیں کہ ہم سونے کے ذخائر کو کیش کرا لیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ہیں، یہ ذخائر بہت اچھے نہیں، انہیں3 ماہ کی درآمدت کے برابر ہونا چاہیے، مگر یہ اتنے برے بھی نہیں کہ ہم پریشان ہوں۔ رواں سال ہمیں جتنے ڈالرز کی ضرورت ہے وہ ہم آسانی سے پورا کر لیں گے۔ڈپٹی گورنر کے مطابق دسمبر سے تاحال روپے کی قدر میں 18 فیصد کمی ہوئی، جبکہ 12 فی صد کمی عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافے سے ہوئی ہے، ملک کے سیاسی حالات کی وجہ سے بھی روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔عنایت حسین نے کہا گیس اور آئل کی ایل سیز کنفرم نہ ہونے کی شکایت آئیں تھی مگراب وہ ختم ہو چکی ہیں، نیز آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد انٹرنیشنل بینکوں کی طرف سے کوئی شکایت نہیں آئی۔
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان نے لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے اپنے…
بولی میں شرکت کے لیے بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے سوا کسی اور گروپ نے…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے حال ہی میں ایک پوڈ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت سخت سردی والے 2 ماہ کے…
پنجاب میں فتنہ فساد کرنے کی سازش کی گئی، مریم نواز کالا شاہ کاکو(قدرت روزنامہ)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ…