ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس، چوہدری شجاعت نے فریق بننے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی . درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو 22 جولائی کو خط لکھا .

ڈپٹی اسپیکر نے خط کی بنیاد پر پرویز الہیٰ کو ڈالے گئے ووٹ مسترد کر دئیے .
پرویز الہی کو ووٹ ڈالنے والے ق لیگ کے ایم پی ایز نے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی مجھے مقدمہ میں فریق بنایا جائے . اے این پی نے بھی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں فریق بننے کی درخواست کی ہے . خیال رہے کہ آج سپریم آف پاکستان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اہم سماعت ہوگی، سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور نمٹنے کیلئے کیپٹل پولیس نے ریڈ زون کےلیے سخت حفاظتی کیے گئے ہیں .
ادھر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری رولنگ کیس میں وفاقی حکومت کے اتحادیوں نے فریق بننے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ، پیپلز پارٹی نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست میں فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان موجود ہیں ان کا موقف سنا جائے . اسی طرح سپریم کورٹ میں جے یو آئی ف نے بھی فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے ، ایڈووکیٹ سینیٹرکامران مرتضٰی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یہ انتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے اس لیے ہمارا بھی موقف سنا جائے .
علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں وزراء سمیت سیاستدانوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی . پابندی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ہو گی . جبکہ سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی .

. .

متعلقہ خبریں