لاہور(ڈ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا ۔نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق اس سے قبل پنجاب حکومت کا کوئی ترجما ن نہیں تھا جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن بطورمعاون خصوصی وزیر اعلیٰ فرائض سرانجام دے رہی تھیں ۔ فردوس عاشق اعوان سے استعفیٰ لے لیاگیا تھا جس کے بعد کئی روز سے عہدہ خالی تھا۔وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کے بطور ترجمان پنجاب حکومت تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ آفس سے بطور ترجمان تقرری کا پیغام موصول ہو چکا ہے، اور انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت راولپنڈی میں موجود ہیں اور کچھ دیر تک باقاعدہ پریس کانفرنس کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ بطور ترجما ن پنجاب حکومت ان کا فوکس پنجاب حکومت اور سرکاری محکموں کی کارکردگی پر ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…