آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی .

کانفرنس میں ملکی سرحدوں، داخلی، مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی .
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشتگردی آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا . آرمی چیف نے دفاع، جانیں قربان کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا . آرمی چیف نے بارش اور سیلابی صورتحال میں فارمیشیز کے لیے ریلیف آپریشن کی تعریف کی . شرکاء نے بحالی،ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کے عزم کا اعادہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں