مہارشٹرا (قدرت روزنامہ) بھارت میں29 سالہ شخص اپنے ہی بنائے گئے ہیلی کاپٹر کا بلیڈ لگنے سے ہلاک ہوگیا، بھارتی پولیس کے مطابق شیخ اسمائل دن میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور رات میں ہیلی کاپٹر بنارہا تھا، وہ گزشتہ 2 سال سے ہیلی کاپٹر بنانے میں مصروف تھا جس کا نام اس نے ’منا ہیلی کاپٹر‘ رکھا تھا۔
مہاراشٹرا پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ سمائل نے بنگلور میں ہیلی کاپٹرز بنانے والوں سے ملاقات بھی کی تھی، اس کے علاوہ اس نے ہیلی کاپٹر کے لیے ماروتی 800سی سی کار کا انجن خریدا تھا جب کہ دیگر چیزیں خود بنائی تھیں۔ شیخ اسمائل کے دوستوں کے مطابق وہ کئی دنوں سے ہیلی کاپٹر مشین کی آزمائش میں مصروف تھا تاکہ 15 اگست کو ہیلی کاپٹر چلاکر دکھا سکے۔حادثہ کے دن اسمائیل نے ہیلی کاپٹر کی کو کھلی جگہ پر رکھا تاکہ آزائشی پرواز کرسکے تاہم جیسی ہی اس نے انجن اسٹارٹ کیا مشین میں سے بلیڈ نکل کر اس کے سر پر جالگا، شیخ کے دوستوں نے فوراً اس کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکا۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…