می لارڈ! پرویزالٰہی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ می لارڈ! پرویزالٰہی صاحب کی اکثریت تو آپ کی دین ہے، ہمارے 20 ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیے اور ق لیگ کے10 ووٹ بھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطا کر دیے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت میں چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ریمارکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے 20 ووٹ بھی آپ نے ہم سے چھین لیےاور ق لیگ کے 10 ووٹ بھی آپ نے پی ٹی آئی کو عطا کر دیے تو پرویز الٰہی صاحب کی majority تو آپ کی دین ہے می لارڈ !واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ بتائیں کہاں لکھا ہے پارٹی سربراہ غیرمنتخب بھی ہوتو بات ماننا ہوگی۔
اے آئی آروائی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے دوران چودھری شجاعت کے وکیل کے دلائل پر چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ یکم جولائی کا فیصلہ دونوں فریقین کی باہمی رضا مندی سے جاری کیا تھا، اس وقت حمزہ شہباز کا الیکشن غلط قرار دیا تھا، تلاش کرکے بتائیں کہ کہاں لکھا ہے پارٹی سربراہ غیرمنتخب بھی ہوتو بات ماننا ہوگی،آج زیادہ ووٹ لینے والا باہر اور کم ووٹ لینے والا وزیراعلیٰ ہے، حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ رکھنے کیلئے ٹھوس بنیاد درکار ہے، ریاست کے کام چلتے رہنے چاہئیں، آئینی اور عوامی مفاد کے مقدمات کو لٹکانا نہیں چاہیے، ہم ریاست کے معاملات کو لمبا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، فل کورٹ ستمبر میں بن سکے گا کیا اس وقت تک تمام کام روک دیں؟ چیف جسٹس نے فل بنچ کی تشکیل سے متعلق ریمارکس دیے کہ کیس میں دیکھیں گے کہ پارلیمانی پارٹی کو پارٹی سربراہ چلاتا ہے؟اس کیس میں پارلیمانی پارٹی کی کوئی ہدایات نہیں، ہم نے دیکھنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اختیار پر پارٹی سربراہ نے تجاوز کیا؟ فل کورٹ پیچیدہ اور مشکل معاملات میں بنایا جاسکتا ہے، یہ معاملہ پیچیدہ نہیں ہے۔
یاد رہے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا اگر فل بنچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو سماعت کا بائیکاٹ کریں گے، حمزہ شہباز اس کیس میں پارٹی نہیں بنیں گے، پھر ڈپٹی اسپیکر کی چوائس ہوگی کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں، ہماری استدعا ہے کہ نظرثانی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کو اکٹھے سنا جائے، فل کورٹ سے عدالت کی توقیر اور عزت میں اضافہ ہوگا، 2015 میں بھی 8 رکنی ججز نے پارٹی ہیڈ سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ اگر فل بنچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو ہم فیصلے کا بائیکاٹ کریں گے، حمزہ شہباز اس میں پارٹی نہیں بنیں گے، پھر ڈپٹی اسپیکر کی چوائس ہوگی کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ وزیرقانون نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست لگ جاتی ہے تو پھر ساری چیزیں ریورس ہوجاتی ، 2015 میں بھی 8 رکنی ججز نے پارٹی ہیڈ سے متعلق فیصلہ دیا تھا، یہ چیزیں بھی واضح ہوجائیں گی، سپریم کورٹ بار کے 7صدور عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے کہا کہ فل کورٹ سے ادارے کی تکریم میں اضافہ ہوگا، ووٹ ڈالا جائے گا گنا نہیں جائے گا۔

Recent Posts

تربت یونیورسٹی میں منشیات فروشوں کو بلانا ور جامعہ بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس کے نام پر طالبات کی پروفائلنگ قابل مذمت ہے، بی ایس او (پجار)

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ سینٹرل کمیٹی…

4 mins ago

خضدار سے ایک شخص کی نعش برآمد

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمولہ چٹوک سے بزرگ شخص کی نعش برآمد اطلاعات کے مطابق خضدار سے ڈیڈھ/دوسوکلو…

14 mins ago

وندر، ٹرک اور ٹریکٹر کی زد میں آنے والے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق

وندر(قدرت روزنامہ)وندر کے قریب ٹرک اور ٹریکٹر کی زد میںآکر موٹر سائیکل پر سوار 2…

19 mins ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج خیبر پختونخوا، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام…

30 mins ago

بی آئی ایس پی کے زیراہتمام نوعمر لڑکیوں کی غذائی ضروریات پر مبنی سماجی تحفظ پروگرام کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کے…

36 mins ago

عدلیہ پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ کرنے لگ جائے تو تصادم ہوسکتا ہے، لیکن حتمی فتح پارلیمان کی ہوتی ہے: خواجہ محمد آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان آمنے…

46 mins ago