مریم نواز کمپنی میں عوام کا فیصلہ ماننے کی ہمت ہی نہیں ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس دن ہم ضمنی الیکشن جیت گئے تھے حمزہ شہباز کو اسی دن استعفی دے دینا چاہیے تھا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی سماعت برائہ راست نہ ہونے پر افسوس ہے اس طرح کے مقدمات کی سماعت لائیو ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صبح سے مریم نواز کمپنی پریس کانفرنس کررہی ہے، ان میں ہمت ہی نہیں کہ عوام کا فیصلہ مانے کیوں کہ یہ لوگ کبھی دھاندلی کے بغیر آئے ہی نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس دن ہم ضمنی الیکشن جیت گئے تھے حمزہ شہباز کو اسی دن استعفی دے دینا چاہیے تھا، حمزہ شہباز کو اتنی شرم نہیں اور الٹا انہوں ںے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حلف اٹھا لیا، تین ماہ سے پنجاب میں کوئی وزیر اعلی موجود نہیں جس سے پنجاب کی معیشت کو نقصان ہوا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ لوگ انتخابات کی طرف آئیں لیکن ا?پ لوگ سپریم کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کر رہے ہیں، آگے بڑھنے کا واحد حل عوام کے فیصلے پر عمل کریں جو انتخابات سے ہی ہوگا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا فیصلہ آنا چاہیے اور طے ہونا چاہیے کہ ملک میں ا?ئین کی حاکمیت ہونی ہے۔
ٹرسٹی وزیراعلیٰ تھرسٹی وزیراعلیٰ ہے جس نے اپنی 63 رکنی کابینہ کا اعلان کرکے تمام حکم نامے نظر انداز کردئیے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر نواز شریف ملک سے بھاگا ہوا ہے۔ مریم نواز ضمانت پر باہر ہیں وہ بھی ا?ج بڑی زبان درازی کر رہی تھیں۔ انہوں نے 1997 کی تاریخ کو دہرایا ہے۔ انہوں نے جتنے الزامات لگائے ہیں ان کی حیثیت کیا ہے۔
یہی جج تھے جب انہوں نے قاسم سوری کی رولنگ پر فیصلہ دیا تو آپ نے ملک کی مٹھائیاں ختم کردی تھیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ قانون اور آئین کی خلاف ورزی واضح نظر آرہی ہے۔ اب کوئی وکیل آپ کے غیر قانونی کام کے دفاع کو تیار نہیں۔ اب مجھے کیوں نکالا والا بیانیہ دوبارہ چلایا جارہا ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ لوگ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ اب کیا سزا یافتہ لوگ پریس کانفرنس کرکے ہر کیس میں اپنی مرضی کیجج مانگیں گے۔ ان 13 جماعتوں نے مل کر نیب کو تالا لگا دیا ہے۔ نیب سمیت دیگر کیسز پر بھی ابھی بات ہونی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کی بھی اپنی حیثیت ہے اور چوہدری شجاعت پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں۔

Recent Posts

افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین…

4 mins ago

پنڈی میں تماشہ لگانے کی اجازت نہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، عظمیٰ بخاری کی گنڈا پور کو دھمکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 mins ago

پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں بلکہ کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز…

12 mins ago

نئے قرضے پر آئی ایم ایف کی شرائط اور تجاویز سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب…

17 mins ago

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی…

21 mins ago

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین…

24 mins ago