رانا ثناء اللہ کا بائیکاٹ کرنے کا بیان دھمکی تصور کیا جاسکتا ہے

لاہور(قدرت روزنامہ) جسٹس (ر)شائق عثمانی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا بائیکاٹ کرنے کا بیان دھمکی تصور کیا جاسکتا ہے، عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کس چیز کا؟ بنچ پر اعتراض ہے تودرخواست دی جائے،رانا ثناء اللہ کی گفتگو انتہائی غلط تھی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے اے آروائی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا بیان ویسے بطورسیاستدان ہوتا تو اور بات تھی لیکن بطور ورداخلہ ان کا بیان دینا غلط ہے، رانا ثناء اللہ کا بائیکاٹ کرنے کا بیان دھمکی تصور کیا جائے گا، وکیل کہہ سکتا ہے میری مئوکل کو تحفظات ہیں، وہ واک آؤٹ کرسکتا ہے، لیکن عدالتی سماعت میں بائیکاٹ نہیں ہوتے،حکومت کی اتحادی جماعتوں کی پریس کانفرنس میں فل کورٹ بنچ بنانے کی تنقید درست نہیں، سپریم کورٹ کی سطح پر ججز پر اعتراضات کی بات نہیں کرنی چاہیے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اداروں پرمسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے، جس پر پی ڈی ایم نے سمجھا کہ ہم بھی دباؤ ڈالتے ہیں ، اداروں پر دباؤ ڈالنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63اے میں پارلیمانی پارٹی کی بات ہے پارلیمانی سربرا ہ کی بات نہیں ہے،پارلیمانی پارٹی کی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا۔یاد رہے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا اگر فل بنچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو سماعت کا بائیکاٹ کریں گے، حمزہ شہباز اس کیس میں پارٹی نہیں بنیں گے، پھر ڈپٹی اسپیکر کی چوائس ہوگی کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں، ہماری استدعا ہے کہ نظرثانی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کو اکٹھے سنا جائے، فل کورٹ سے عدالت کی توقیر اور عزت میں اضافہ ہوگا، 2015 میں بھی 8 رکنی ججز نے پارٹی ہیڈ سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ اگر فل بنچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو ہم فیصلے کا بائیکاٹ کریں گے، حمزہ شہباز اس میں پارٹی نہیں بنیں گے، پھر ڈپٹی اسپیکر کی چوائس ہوگی کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ وزیرقانون نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست لگ جاتی ہے تو پھر ساری چیزیں ریورس ہوجاتی ، 2015 میں بھی 8 رکنی ججز نے پارٹی ہیڈ سے متعلق فیصلہ دیا تھا، یہ چیزیں بھی واضح ہوجائیں گی، سپریم کورٹ بار کے 7صدور عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے کہا کہ فل کورٹ سے ادارے کی تکریم میں اضافہ ہوگا، ووٹ ڈالا جائے گا گنا نہیں جائے گا۔

Recent Posts

پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں بلکہ کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز…

1 min ago

نئے قرضے پر آئی ایم ایف کی شرائط اور تجاویز سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب…

7 mins ago

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی…

11 mins ago

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین…

13 mins ago

نامور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اب بھی کرائے کے مکان میں کیوں رہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وراسٹائل اداکارہ ودیا بالن، جو ممبئی میں کرائے کے مکان میں رہ…

18 mins ago

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ’ایس آئی ایف سی‘ کے…

24 mins ago