30 اگست تک فیصلے نہ کئے گئے تو جھاڑو پھیرے گا،شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سر براہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 10 کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں،اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں۔ اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا ۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ 5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے،پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے۔

30اگست تک فیصلے نہ کئے گئے تو جھاڑو پھر جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید نے کہا کہ اکتوبر نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے،قوم تیاری پکڑلے۔ اہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے؟ ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے؟ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حمزہ اور شہباز شریف اپنا سامان پیک کرلیں،کیوں کہ پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم سی ڈی اے کا چئیرمین رہ جائے گا۔
ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا،جب کہ اس سے بڑا معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کیا ہوگا کہ ہفتے میں ڈالر 20 روپے مزید بڑھا ہے اور مفتاح سماعیل نے ایل پی جی پرلیوی بھی بڑھادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیا ہے،اس کے علاوہ فضل الرحمان اور زرداری بپھر گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں،وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ آصف زرداری کا امیدوار بھی نہیں پھر بھی وہ چوہدری شجاعت کے پاس 3 مرتبہ گئے جب کہ نواز شریف بھی اس سازش میں برابر کے شریک ہیں۔

Recent Posts

پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں بلکہ کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز…

5 mins ago

نئے قرضے پر آئی ایم ایف کی شرائط اور تجاویز سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب…

10 mins ago

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی…

14 mins ago

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین…

17 mins ago

نامور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اب بھی کرائے کے مکان میں کیوں رہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وراسٹائل اداکارہ ودیا بالن، جو ممبئی میں کرائے کے مکان میں رہ…

21 mins ago

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ’ایس آئی ایف سی‘ کے…

28 mins ago