کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی ثمینہ پیرزادہ کا حکومت سے سوال

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے پنجاب کے وزیرِ اعلی کے انتخاب پر کسی کا نام لیے بغیر کڑی تنقید کی ہے . سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیرِ اعلی پنجاب کے منتخب ہونے پر ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ہم نہیں مانتے .


اب انہوں نے ملکی سیاست پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے سوال کیا ہے کہ کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو .

انہوں نے حکومت سے ایک اور معصومانہ سوال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ جو ہر وقت ہم ذکر سنتے ہیں طاقتور حلقوں کا، ان کی طاقت کس کی مرہونِ منت ہی . ایک اور ٹوئٹ میں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے بھی ٹھان لی ہے کہ ہم بھی جمہوری جنگ لڑیں گے، جب تک جمہور جیت نہیں جاتی .

. .

متعلقہ خبریں