جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سنیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا،جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ججز تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس پر چیف جسٹس کو خط لکھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے 28 جولائی کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس پر اعتراض اٹھا دیا،جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے خط میں لکھا کہ بیرون ملک چھٹیوں پر ہوں،جوڈیشل کمیشن کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں تھا،میرے بیرون ملک جانے کے بعد جوڈیشل کمیشن کے 2 اجلاس بلائے گئے،جبکہ میری غیر موجودگی میں جوڈیشل کمیشن کا تیسرا اجلاس 28 جولائی کو بلا لیا گیا۔
خط میں لکھا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کیا جائے،سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے پہلے مل بیٹھ کر طے کرنا ہوگا کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے خط میں لکھا کہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس،ججز کو بائی پاس کرنے سے پہلے نامزدگی کے طریقہ کار کو زیر غور لایا جائے،سپریم کورٹ کا سینئر ترین جج ججز کی نامزدگی کا طریقہ کار طے کرنے میں ناکام رہا،چیف جسٹس کی طرف سے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جلد بازی سوالیہ نشان ہے۔

چیف جسٹس چاہتے ہیں2347 دستاویز کا ایک ہفتے میں جائزہ لیا جائے،جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے خط میں لکھا کہ دستاویزات ابھی تک مجھے فراہم ہی نہیں کی گئیں،واٹس ایپ کے ذریعے یہ ہزاروں دستاویزات مجھے بھیجنے کی کوشش کی گئی۔ واٹس ایپ پر مجھے صرف 14 صفحات تک رسائی ملی جو پڑھے نہیں جا سکتے،یہ دستاویزات مجھے کورئیر کیے گئے نہ سفارتخانے کے ذریعے بھجوائے گئے۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے 28 جولائی کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس پر اعتراض اٹھایا۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ججز تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس پر چیف جسٹس کو خط لکھا

Recent Posts

پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں بلکہ کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز…

3 mins ago

نئے قرضے پر آئی ایم ایف کی شرائط اور تجاویز سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب…

8 mins ago

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی…

12 mins ago

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین…

15 mins ago

نامور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اب بھی کرائے کے مکان میں کیوں رہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وراسٹائل اداکارہ ودیا بالن، جو ممبئی میں کرائے کے مکان میں رہ…

19 mins ago

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ’ایس آئی ایف سی‘ کے…

26 mins ago