آرمی چیف کی وقت سے پہلے تقرری میں کوئی حرج نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدرِ مملکت عارف علوی کی جانب سے انتہائی اہم بیان سامنے آیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی وقت سے پہلے تقرری میں کوئی حرج نہیں ۔ صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں فوج کا آئینی کردار نہیں ہوتا،صدارتی نہیں، جمہوری نظام ہی ملکی مسائل کا حل ہے۔ ذاتی حیثیت میں سمجھتا ہوں کلیئر مینڈیٹ بہت ضروری ہے وقت کوئی بھی ہو، بطور صدر میرے پاس اختیار نہیں کہ کسی سے کہوں کہ ڈائیلاگ کرو لیکن اگر تمام فریق راضی ہوں تو ایوان صدر کردار ادا کرسکتا ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میرے وزیراعظم سے اچھے تعلقات نہیں ، میرے خیال میں آرمی چیف کی تقرری وقت سے پہلے کرنے میں کوئی حرج نہیں ، میں نے آئین توڑا ہے اور نہ غداری کی ہے، جس نے غداری کی ہے اس پر آرٹیکل 6 ضرور لگائیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے اس نے مجھے 74سمریاں بھجوائی ہیں جن میں 69 سمریاں اسی دن دستخط کرکے واپس بھجوادیں، ای وی ایم ، نیب اور گورنر پنجاب والی سمریاں روکیں کیوں کہ ان میں گنجائش تھی اور ان سمریوں کے حوالے سے میرے ذہن میں چند سوالات تھے تاہم ان سمریوں کو روکنے پر مجھ پر کسی طرف سے کوئی دباؤ نہیں تھا جب کہ ای وی ایم اور نیب سمری پر میری عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی، عمران خان سے واٹس ایپ پر بات ہوتی ہے، آخری بار پنجاب میں گورنر کے ایشو پر بات ہوئی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے امتحان سے گزر رہے ہیں جہاں جمہوریت ، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو ،

Recent Posts

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ )فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 4 گھروں میں ڈکیتی کے…

4 mins ago

وہ بھارتی اداکارہ جس نے انڈسٹری چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے شادی کی پھر کیا ہوا؟ جانئے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) رادھیکا کمار سوامی ہندی سنیما کا ایک مشہورنام رہا ہے۔ لیکن…

10 mins ago

پنجاب میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے متعلق پی ڈی…

15 mins ago

سرگودھا: خواتین سے بی آئی ایس پی کی رقم ہتھیانے والے 10 افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا میں خواتین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی…

15 mins ago

پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب پولیس کے کچے کے علاقے میں آپریشن کےد وران بدنام زمانہ…

30 mins ago

اداکارہ اشنا شاہ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟ حیران کن انکشاف

  کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی خوبرو ادا کارہ اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری…

37 mins ago