مسلم لیگ ن کو دھچکہ،پنجاب اسمبلی سے ایک نشست خالی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ن لیگ کی پنجاب اسمبلی سے ایک نشست خالی ہوگئی،الیکشن کمیشن نے ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کو دھچکہ لگ گیا،مسلم لیگ ن کی صوبائی اسمبلی سے ایک نشست خالی ہوگئی،الیکشن کمیشن نے پی پی 241 سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاشف محمود کو نااہلی کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔ واضح رہے کہ 22 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے بہاولنگر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری سے متعلق الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کی۔ کاشف چوہدری کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نہیں بنتی،رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کاشف چوہدری کو نااہلی کے باوجود ڈی نوٹیفائی نہیں کیا،کاشف چوہدری کی سپریم کورٹ میں بھی اپیل خارج ہوگئی،ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست مسترد کر دی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں ن لیگ ایم پی اے کاشف محمود کی نااہلی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے لیگی ایم پی اے کاشف محمود کی اپیل پر سماعت کی ۔ بنچ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے کاشف محمود کی اپیل مسترد کردی۔ کاشف محمود نے جعلی ڈگری کیس میں ہائیکورٹ کے نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Recent Posts

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ )فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 4 گھروں میں ڈکیتی کے…

2 mins ago

وہ بھارتی اداکارہ جس نے انڈسٹری چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے شادی کی پھر کیا ہوا؟ جانئے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) رادھیکا کمار سوامی ہندی سنیما کا ایک مشہورنام رہا ہے۔ لیکن…

8 mins ago

پنجاب میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے متعلق پی ڈی…

13 mins ago

سرگودھا: خواتین سے بی آئی ایس پی کی رقم ہتھیانے والے 10 افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا میں خواتین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی…

13 mins ago

پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب پولیس کے کچے کے علاقے میں آپریشن کےد وران بدنام زمانہ…

28 mins ago

اداکارہ اشنا شاہ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟ حیران کن انکشاف

  کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی خوبرو ادا کارہ اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری…

35 mins ago