کراچی میں پانی کا بحران، 22 کروڑ گیلن پانی کی سپلائی بند

کراچی (قدرت روزنامہ)بارشوں کی وجہ سے کراچی میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق نارتھ ایسٹ کراچی کے پمپنگ اسٹیشن سے 22 کروڑ گیلن پانی کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بجلی کے زیر زمین کیبل کٹ جانے کی وجہ سے پمپنگ اسٹیشن سے سپلائی اتوار سے بند ہے، این ای کے پمپنگ اسٹیشن سے ضلع وسطی اور شرقی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
ضلع وسطی اور شرقی کے اکثر پمپنگ اسٹیشن پانی سے محروم ہوگئے ہیں، پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی معطل ہونے سے سخی حسن ہائیڈرنٹ بھی بند ہوگیا جبکہ پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث نیپا پمپنگ اسٹیشن دو روز سے بند ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں پانی نہ تو لائن سے آرہا ہے نہ ہی واٹر ٹینکر سے دیا جارہا ہے، حب کینال میں شگاف کی وجہ سے منگھوپیر کرش پلانٹ ہائیڈرنٹ کو بھی سپلائی بند ہے۔
اس کے علاوہ منگھوپیر ہائیڈرنٹ بند ہونے سے ضلع غربی میں واٹر ٹینکر سروس معطل ہوگئی اور راستہ خراب ہونے کی وجہ سے لانڈھی شیر پاؤ کالونی کا ہائیڈرنٹ بھی بند ہوگیا۔واضح رہے کہ لانڈھی شیر پاؤ کالونی ہائیڈرنٹ کی بندش سے ضلع کورنگی اور جنوبی میں واٹر ٹینکر سروس بھی متاثر ہے۔

Recent Posts

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ )فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 4 گھروں میں ڈکیتی کے…

10 mins ago

وہ بھارتی اداکارہ جس نے انڈسٹری چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے شادی کی پھر کیا ہوا؟ جانئے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) رادھیکا کمار سوامی ہندی سنیما کا ایک مشہورنام رہا ہے۔ لیکن…

17 mins ago

پنجاب میں بارشوں کا ایک اور الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے متعلق پی ڈی…

22 mins ago

سرگودھا: خواتین سے بی آئی ایس پی کی رقم ہتھیانے والے 10 افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا میں خواتین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی…

22 mins ago

پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب پولیس کے کچے کے علاقے میں آپریشن کےد وران بدنام زمانہ…

37 mins ago

اداکارہ اشنا شاہ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟ حیران کن انکشاف

  کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی خوبرو ادا کارہ اشنا شاہ نے اپنی ذہنی بیماری…

44 mins ago