ثنا خان سے متاثر ہوکر ایک اور بھارتی اداکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ)بھارت کے نامور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 11 سے شہرت پانے والی مہ جبیں صدیقی شوبز سے کنارہ کش ہوکر اسلام کی راہ پر گامزن ہوگئیں۔ مہ جبیں صدیقی اب حجاب پہنتی ہیں ، حتیٰ کہ جم میں ورزش کے وقت بھی وہ حجاب میں رہتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہ جبیں صدیقی نے رواں سال فروری میں سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناءخان سے متاثر ہو کر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں مہ جبیں نے لکھا تھا کہ ”میں دو سال سے پریشان تھی کہ ایسا کیا کروں جس سے مجھے سکون مل جائے، میں نے محسوس کیا کہ میں اپنی اصل زندگی کو بھلا کر دکھاوے کی زندگی جی رہی تھی۔ تب مجھے سمجھ آئی کہ اللہ کی نافرمانی کرکے انسان کو کبھی سکون نہیں مل سکتا۔ لوگوں کو خوش کرنے کے لیے آپ کچھ بھی کر لیں، وہ آپ کی قدر نہیں کرتے۔ اس سے بہتر ہے کہ آپ اپنے وقت کو اللہ کو خوش کرنے میں لگائیں۔“

مہ جبیں نے جم سے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کی ہیں جن میں انہیں حجاب میں وزن اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مہ جبیں اپنا عبائیہ خود سلائی کرتی ہیں، انہوں نے اپنی عبائیہ سلائی کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رکھی ہیں۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

7 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

7 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

7 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

7 hours ago