جنوبی وزیرستان میں 4 مشتبہ دہشت گرد گرفتار, چیک پوسٹ پردھماکے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

جنوبی وزیرستان(قدرت روزنامہ) چیک پوسٹ کے قریب چار مشتبہ دہشت گرد گرفتارکیے گئے جنہوں نے دھماکے کی منصوبہ بندی کا بھی انکشاف کیا . ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر" کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 11، 12 اگست کی درمیانی رات جنوبی وزیرستان، سراروغہ میں فوجی چیک پوسٹ کے قریبی علاقے میں تین چارمشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، مشتبہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فوری طورپرکوئیک ری ایکشن فورس روانہ ہوئی .

آئی ایس پی آر کے مطابق موثرکارروائی کے ذریعے ایک دہشت گرد مارا گیا، ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا، دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک ضیاء الدین شہید ہوگیا . گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ وہ فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ کرچکے تھے، پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں