انہوں نے اسرائیل اور مراکش کے سفارتی تعلقات سے متعلق کہا کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کا ارادہ ہے ، چند ماہ میں دونوں اطراف سے سفارتخانے کھولے جانے کا ارادہ ہے . واضح رہے کہ ایران نے کئی سال ک کشیدہ تعلقات کے بعد سال 2015 میں امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، روس جرمنی اور چین کےس اتھ ایٹمی معاہدہ کیا تھا . . .
تل ابیب (قدرت روزنامہ) اسرئیل کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حق میں نہیں لیکن اس کے سوا دوسرا کوئی راستہ بھی تو نہیں .
العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لبید نے مراکش کے دورے کے دوران کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ غلط ہے ، لیکن ہمارے پاس کوئی دوسرا مستبادل منصوبہ نہیں ،عالمی سطح پر یہ گمان کیا جا رہا ہے کہ ویانا مذاکرات کے ذریعے ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا، ہم امریکہ اور دیگر ملکوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ایرنا کو جوہری پروگراموں کی ترقی سے روکنے کے طریقے تلاش کر سکیں .
متعلقہ خبریں