پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاک فوج کے 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، بریگیڈیئرز کو ترقی کی منظوری پروموشن بورڈ نے دی . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلا س ہوا، اجلاس میں پروموشن بورڈ نے 32 بریگیڈیئرز کی بطور میجر جنرل ترقی کی منظوری دی .


بریگیڈیئرعمرنسیم، بریگیڈیئرسید عباس علی، بریگیڈیئر محمد عباس، بریگیڈیئر محمد شاہد ابڑو، بریگیڈیئر لقمان حفیظ، بریگیڈیئر یاسرالہٰی، بریگیڈیئرعدیل حیدرمنہاس، بریگیڈیئرسید علی رضا، بریگیڈیئر شاہد پرویز، بریگیڈیئراحسن وقاص کیانی، بریگیڈیئر اظہر یاسین، بریگیڈیئرقیصرسلیمان، بریگیڈیئرہارون اسحاق راجہ، بریگیڈیئرعامرامین، بریگیڈیئر ہارون حمید چودھری، بریگیڈیئروسم افتخار چیمہ ترقی پانے والوں میں شامل ہیں .
بریگیڈیئر محمد حسین، بریگیڈیئر شعیب بن اکرم، بریگیڈیئرکاشف خلیل، بریگیڈیئر کاشف عبداللہ، بریگیڈیئرامجد حنیف، بریگیڈیئر فیصل نصیر، بریگیڈیئراحمد کمال، بریگیڈیئرسعدالرحمان سرور، آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈیئر طفیل احمد کی بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں . اسی طرح بریگیڈیئررضوان صادق، بریگیڈیئراعجاز احمد، بریگیڈیئرندیم فیصل، بریگیڈیئرشعیب احمد، بریگیڈیئرطاہر مسعود، بریگیڈیئروسیم احمد خان اور بریگیڈیئرسہیل صابر بھی بطور میجر جنرل عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں