لیگی رہنما میاں نوید نے پولیٹکل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کا عہدہ لینے سے انکار کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید پارٹی قیادت کے فیصلے سے نالاں ہو گئے ہیں۔جی این این کی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میاں نوید نے پولیٹکل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کا عہدہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔میاں نوید نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ پارٹی میں کچھ ان ارکان کو بھی نوازا گیا جن کی پارٹی کے لیے خدمات نہیں۔
صوبائی وزیر ثانیہ عاشق سے زیادہ پارٹی کے لیے میری خدمات ہیں۔
۔خیال رہے کہ کہ پنجاب کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے،گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔ صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔حلف اٹھانے والوں میں رانا محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، مہراعجاز شامل ہیں۔
ملک ندیم کامران، رانا مشہود، حسن مرتضٰی، علی حیدر گیلانی ، خلیل طاہر سندھو، ثانیہ عاشق، عظمٰی بخاری اور اسد کھوکھر بھی حلف اٹھانے والے وزرا میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، جہانگیرخانزادہ، بلال اصغروڑائچ اور فدا حسین وٹو نے بھی حلف اٹھایا ہے۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ کے دوران دوسری بار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے۔
تاہم ان کے مخالف امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پیر تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ رہنے کا حکم نامہ جاری کیا۔بعدازاں پنجاب کابینہ میں مزیددو وزراء کو شامل کر لیاگیا ، کابینہ اراکین کی تعداد39ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں مزید دو وزراء کو شامل کر لیا گیا ہے ، عمران خالد بٹ اور ظہیر اقبال چنڑ کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزراء سے حلف لیا ۔ پنجاب کابینہ کی مجموعی تعداد39ہو گئی ہے ۔علاوہ ازیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والے 37وزراء میں سے 34وزراء کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Recent Posts

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

16 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

27 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

28 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

37 mins ago

بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار وارث بیگ سے معافی کیوں مانگی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) وارث بیگ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی میوزیکل نڈسٹری کا ایک…

58 mins ago

سوشل میڈیا پرحکومت ، ریاستی اداروں کیخلاف تخریبی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف منظم اورتخریبی پروپیگنڈہ…

59 mins ago