پارلیمنٹ کو بچائیں، رضا ربانی نے چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق رضا ربانی نے خط میں لکھا ہے کہ اشرافیہ وفاق اور پارلیمانی نظام کی سیاسی، معاشی، ثقافتی تنوع کی تعریف نہیں کر سکتی۔ملک میں بھی اشرافیہ کا ایک حصہ ایوبین ہے جو 1962 کا آئین بحال کرنا چاہتا ہے،بدنیتی کے ساتھ پارلیمنٹ کی شمولیت کو ختم کرکے صوبوں کو محروم کیا جا رہا ہے۔
رضا ربانی نے کہا پارلیمنٹ کو منظم انداز سے تباہ کیا جا رہا ہے، اب پارلیمنٹ شیرازہ بکھرنا شروع ہو گیا ہے۔اختیارات کا مثلث پامال ہونا شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے پارلیمنٹ کے اختیارات پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔
اب نرم مداخلت کی باتیں ہو رہی ہیں جو براہ راست پارلیمنٹ کو متاثر کریں گی۔میاں رضا ربانی نے اپیل کی کہ آپ مل کر آئین کے مطابق پارلیمنٹ کے تحفظ کے اقدامات شروع کریں۔

پارلیمنٹ کے موجودہ پریزائیڈنگ افسران کا اجلاس طلب کرکے اسے بچانے کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں۔اس سے قبل بھی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا۔ رضا ربانی نے اپنے خط میں کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کی لائیو کوریج کیلئے آپ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنا خوش آئند ہے، لیکن یہ پریشان کن ہے کہ لائیو کوریج کے لیے سینیٹ کو شامل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ ایوان اور قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی وفاق کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے۔سینیٹر میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ تجویز کرتا ہوں کہ چیئرمین سینیٹ سے مشاورت سے سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی بھی لائیو کوریج کی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے پارلیمنٹ کے وقار اور موثر ہونے میں اضافہ ہو گا۔

Recent Posts

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

15 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

26 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

27 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

36 mins ago

بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار وارث بیگ سے معافی کیوں مانگی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) وارث بیگ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی میوزیکل نڈسٹری کا ایک…

57 mins ago

سوشل میڈیا پرحکومت ، ریاستی اداروں کیخلاف تخریبی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف منظم اورتخریبی پروپیگنڈہ…

57 mins ago