فضل الرحمان شاید کوئی لیٹر لکھوانے آئے ہوں پر اب فائدہ نہیں‘ مونس الٰہی

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ فضل الرحمن اب نہ جانے کیا مطالبہ لے کر چوہدری شجاعت کے پاس آئے ہیں، شاید کوئی لیٹر ہی لکھوانے آئے ہوں پر اب فائدہ نہیں، اب کسی مذاکرات کی ضرورت نہیں .

وہ شجاعت حسین اور فضل الرحمان کی ملاقا ت پر اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے تھے .

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت اور جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کی ملاقات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شاید کوئی لیٹر ہی لکھوانے گئے ہوں لیکن اب فائدہ نہیں . مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی . اس ملاقات کے حوالے سے مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان اب نجانے کیا مطالبہ لیے چوہدری شجاعت کے پاس گئے ہیں، شاید کوئی لیٹر ہی لکھوانے گئے ہوں لیکن اب فائدہ نہیں .

. .

متعلقہ خبریں