بجلی کی قیمت میں اضافے کی وجہ امپورٹڈ تیل پر چلنے والے پاور پلانٹ ہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی وجہ درآمدی تیل پر چلنے والے پاور پلانٹ ہیں، ن لیگ کی اس غلطی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مسلط شدہ حکومت نے 3.50 روپے فی یونٹ آضافہ کیا ہے۔
اس اضافے کی وجہ صرف اور صرف نون لیگ کے امپورٹڈ ایندھن پہ چلنے والے پاور پلانٹ ہیں جو مہنگی ترین بجلی بنا رہے ہیں۔ پوری قوم نون لیگ کی اس غلطی کی قیمت ادا کر رہی ہے۔ اسی طرح سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک میں آئینی و سیاسی بحران کے دوران باریک واردات ڈال کر بجلی مہنگی کر دی، نااہل نکمی حکومت عوام پر مسلسل مہنگائی اور بری گورننس مسلط کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ شرمناک عمل ہے، عوام بارشوں کی تباہ کاریوں سے پریشان تھی کہ خاموشی سے واردات کی گئی۔انہوںنے کہا کہ مہنگی بجلی مہنگے منصوبے ملک کو دیوالیہ کرنے کے بعد یہ ٹبر ملک سے فرار ہوجائیں گے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔واضح رہے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں 26 جولائی سے 3روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوگا، اگست سے 3روپے 50 پیسے اور اکتوبر میں 91 پیسے کا اضافہ ہوگا ،نومبر سے توانائی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اور دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے تک ہو جائیگا، اگلے چند ماہ مشکل ہیں غریب ترین صارفین کو تحفظ دیا گیا ہے، غریب ترین شہریوں کے لیے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا،ایک سے 50 یونٹ، پھر ایک سے 100 یونٹ اور 200 یونٹ تک اضافہ نہیں ہوگا۔

Recent Posts

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

8 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

19 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

20 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

29 mins ago

بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار وارث بیگ سے معافی کیوں مانگی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) وارث بیگ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی میوزیکل نڈسٹری کا ایک…

50 mins ago

سوشل میڈیا پرحکومت ، ریاستی اداروں کیخلاف تخریبی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف منظم اورتخریبی پروپیگنڈہ…

51 mins ago