ہم پہلے دن سے ہی حکومت میں آنے کے حق میں نہیں تھے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے ہی ہم حکومت میں آنے کے حق میں نہیں تھے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی تو بتا چکے ہیں کہ کیسے بنچ بنتے ہیں، ہم پر الزام تھا جی ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔پی ٹی آئی والے رات میں سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں تو کہا جاتا ہے کہ یہ ان کے جذبات ہیں۔
جاوید لطیف نے کہا کہ 2018 میں شیر کی پرچی والے کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جاتا تھا۔ہمارا حال یہ ہے کہ یہ ہمارا ملک ہے۔ہم کس کے خلاف جتھے لے کر جائیں، مسائل کے حل کے لیے پلیئنگ فیلڈ دینا ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دن سے ہی ہم حکومت میں آنے کے حق میں نہیں تھے۔
میں کابینہ میں کہتا رہا ہوں اگر گوگی، بشریٰ اور بنی گالا پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں۔

کہتا رہا ہوں اگر بےگناہ نوازشریف کی سزائیں ختم نہیں کرا سکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو لاڈلا اور دوسروں کو بھارتی سمجھا جاتا ہے۔عمران خا پاکستان کو سری لنکا بنانے کی طرف لے جا رہا ہے۔لیڈر لیس احتجاج پاکستان کے لیے نقصان دہ ہو گا اور یہ بات اپنی طرف سے کر رہا ہوں۔اس سے قبل جاوید لطیف نے کہا کہ خونی انقلاب آ گیا تو ذمہ داری ہم پر نہیں ہو گی۔
جب ہم کہہ رہے تھے کہ الیکشن کرائے جائیں تو کہتے تھے کہ ستمبر سے پہلے الیکشن نہیں ہو سکتے۔حالات سے خونی منظر ہو سکتا ہے۔اتوار کو نیشنل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر ملک میں بے یقینی اور انتشار پھیلانے کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاسی جماعتوں پر بار بار بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Recent Posts

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

1 min ago

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

16 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

47 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 hours ago