صدر مملکت نے نجی بینک کی اپیل مسترد کردی، شہری کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ جمع کرانے کی ہدایت

(قدرت روزنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف نجی بینک کی اپیل مسترد کردی ہے . صدر مملکت نے فراڈ کا نشانہ بننے والے شخص کو رقم کی واپسی سے انکار پر بینک کی درخواست مسترد کی .

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بینک متاثرہ شہری کےاکاؤنٹ میں تقریباً 5 لاکھ روپے کی رقم واپس جمع کرائے . انہوں نے مزید کہا کہ مناسب اور فعال انٹرنیٹ بینکنگ سسٹم کی موجودگی سے اس فراڈ کو روکا جاسکتا تھا . صدر مملکت نے یہ بھی کہاکہ صارفین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کی ذمے داری بینک پر لاگو ہوتی ہے . اُن کا کہنا تھاکہ بینک اپنے صارفین کو الیکٹرانک رقم منتقلی کے بارے میں آگاہی دے . نامعلوم شخص کو معلومات کی فراہمی پر شہری کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپےانٹرنیٹ بینکنگ سےنکالے گئے . کراچی کے شہری کو موبائل پر نوسرباز افراد نے مردم شماری اور بینک کا کارکن ظاہر کرکے معلومات حاصل کیں . فیصلے میں کہا گیا کہ بینک نے شہری کی اجازت کے بغیر اکاؤنٹ پر لاگو یومیہ حد سے زائد رقم منتقل کرکے بدانتظامی کی . . .

متعلقہ خبریں