صدر مملکت نے نجی بینک کی اپیل مسترد کردی، شہری کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ جمع کرانے کی ہدایت

(قدرت روزنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف نجی بینک کی اپیل مسترد کردی ہے۔

صدر مملکت نے فراڈ کا نشانہ بننے والے شخص کو رقم کی واپسی سے انکار پر بینک کی درخواست مسترد کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بینک متاثرہ شہری کےاکاؤنٹ میں تقریباً 5 لاکھ روپے کی رقم واپس جمع کرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مناسب اور فعال انٹرنیٹ بینکنگ سسٹم کی موجودگی سے اس فراڈ کو روکا جاسکتا تھا۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہاکہ صارفین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کی ذمے داری بینک پر لاگو ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ بینک اپنے صارفین کو الیکٹرانک رقم منتقلی کے بارے میں آگاہی دے۔

نامعلوم شخص کو معلومات کی فراہمی پر شہری کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپےانٹرنیٹ بینکنگ سےنکالے گئے۔

کراچی کے شہری کو موبائل پر نوسرباز افراد نے مردم شماری اور بینک کا کارکن ظاہر کرکے معلومات حاصل کیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بینک نے شہری کی اجازت کے بغیر اکاؤنٹ پر لاگو یومیہ حد سے زائد رقم منتقل کرکے بدانتظامی کی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

25 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

28 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

47 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

51 mins ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

2 hours ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

2 hours ago