ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے جنرل ڈاریکٹوریٹ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ پاسپورٹ میں موجود معلومات کوحذف کرنے یا تبدیل کرنے، یا جان بوجھ کرتباہ کرنے، مسخ کرنے یا تصویر میں تبدیلی کا عمل قابل سزا جرم ہے . پاسپورٹ کی معلومات تبدیل کرنے والے کو ایک لاکھ ریال اور پانچ سال تک بیرون ملک سفر پرپابندی کی سزا دی جائے گی .
میڈیارپورٹس کے مطابق پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کو نقصان پہنچانے سے بچانے کے لیے اسے محفوظ جگہوئوں پر رکھنے اور اس کے غلط استعمال سے بچنے کی اہمیت پر زور دیا . اس کے ساتھ ساتھ بیان میں کہا گیا کہ شہری اپنے پاسپورٹ کی تیاری کے دوران درست معلومات فراہم کریں اور غلط معلومات کے اندراج سے بچیں .
. .