روپے پر دباو ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے دوست ممالک سے ڈالر ذخائر کی درخواست کی تھی،دوست ممالک نے درخواست یہ کہہ کر رد کر دی کہ پہلے کبھی قرض واپس نہیں کیا گیا۔ پھر دوست ممالک نے حکومتی ملکیتی اداروں میں حصص خریدنے کی آمادگی ظاہرکی،دوست ملک ہماری مدد کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روپے پر دباو ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا،سرجری سے کوئی خوش نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات یہ ضروری ہوتا ہے،پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آوٹ فلو سے زیادہ ہوگی اور شرح مبادلہ مستحکم ہوگا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں،اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے،جلد پالیسی پلان بنایا جائے گا،جبکہ درآمدات میں کمی اور برآمدات 3 ماہ میں بڑھ جائیں گی۔
انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف،چین اور سعودی عرب سے پیسے مانگنا اچھا نہیں ہے۔ آئی ایم ایف سے قرض کی آمد ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا،آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کی یکم تا 15 اگست تک چھٹی ہے،اسی لئے میٹنگ میں تاخیر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزارت خارجہ کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے وزارت خارجہ کے مالی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کیلئے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Recent Posts

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

5 mins ago

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

20 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

51 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 hours ago