شہباز شریف جرات کا مظاہرہ کریں، انتخابات کیلئے آمادگی ظاہر کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف جرات کا مظاہرہ کریں، انتخابات کیلئے آمادگی ظاہر کریں . تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہےکہ اگر سپریم کورٹ پر بے جا تنقید سے ن لیگ کا خیال ہے کہ یہ کوئی بیانیہ ہے اور اس کا ووٹر خوش ہو گا تو یہ ایک اور احمقانہ حرکت ہے .


ن لیگ سے ناراض لیگ کا سفر جلدی طے کر لیا گیا ہے لیکن صرف ناراضگی اور لڑائی آپ کی سیاست کو زندہ نہیں کر سکتی . فواد چوہدری نے کہا کہ اب بھی شہباز شریف جرآت کا مظاہرہ کریں، انتخابات کیلئے آمادگی ظاہر کریں اور سیاسی جماعتوں کو الیکشن کا فریم ورک طے کرنے کیلئے دعوت دیں، ہماری معیشت سیاسی استحکام کے بغیر مستحکم نہیں ہو گی اور اپنی غلطیاں دوسروں پر ڈالنے سے آپ نے پاک صاف نہیں ہو جانا .
قبل ازیں ا فواد چوہدری نے آصف زرداری کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج آصف زرداری کی سالگرہ ہے،اللہ تعالی اںہیں زندگی دے . فواد چوہدری نے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ساتھ کہا کہ اللہ تعالی آصف زرداری کو اقتدار نہ دے،سندھ کا پیسہ لیکر یہ پنجاب حکومت بچانے آگئے ہیں . سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا عدالتی فیصلوں سے سیاست کے مسائل حل نہیں ہوتے،الیکشن کی طرف جانا چاہیے،اور لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے .
جتنی جلدی انتخابات ہوں گے اتنی جلدی ملک میں استحکام آئے گا . عدالتوں پر سیاسی بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے . فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران اتحاد نے سپریم کورٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی،نا اہل ہونے والے 20 میں سے 18 ارکان نے الیکشن لڑا تھا،18 میں 17 منحرف ارکان الیکشن ہار گئے . انکا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک میڈیا سیل بنانے کر صحافیوں کو پہلے بھی پھنسایا گیا . یہ سارا الزام اداروں پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں،آپ نے صرف لڑنا نہیں ہوتا بلکہ وجہ بھی بتانا ہوتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں