سیاسی عدم استحکام، ڈالر مزید 4 روپے 7 پیسے مہنگا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔آج ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ۔سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔آج انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 7 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 239 روپے کا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا نتیجہ ہے۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے دوست ممالک سے ڈالر ذخائر کی درخواست کی تھی،روپے پر دباو ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا۔
گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر234روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر236روپے کا ہو گیا تھا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق برآمد کنندگان بینکوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ایل سی کی حد استعمال کر رہے ہیں اورتیل کے لیے لیٹر آف کریڈٹ ادائیگیوں کی وجہ سے روپیہ انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران روپیہ کم ترین سطح پر آیا ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.20روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 231.80روپے سے بڑھ کر233 روپے اور قیمت فروخت232.80روپے سے بڑھ کر 234روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 3.50روپے کے ریکارڈ اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 230.50روپے سے بڑھ کر233.50روپے اور قیمت فروخت233.50روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خرید 234روپے اور قیمت فروخت237روپے پر برقرار رہی جبکہ3روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 274روپے سے بڑھ کر277روپے اور2روپے کے اضافے سے قیمت فروخت 278روپے سے بڑھ کر280روپے ہو گئی تھی۔

Recent Posts

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے…

2 mins ago

انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ، پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو شکسست دیدی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان نے لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے اپنے…

6 mins ago

تیاریاں مکمل، پی آئی اے کی نیلامی آج ہوگی

بولی میں شرکت کے لیے بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے سوا کسی اور گروپ نے…

9 mins ago

’’کراچی میں مرد عورتوں کو ایک بار دیکھتے ہیں اور ۔۔‘‘پاکستانی اداکارہ عائشہ طور کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے حال ہی میں ایک پوڈ…

14 mins ago

حکومت کا دسمبر اور جنوری میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت سخت سردی والے 2 ماہ کے…

18 mins ago

مخالفین اعتراف کررہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی، وزیراعلی پنجاب

پنجاب میں فتنہ فساد کرنے کی سازش کی گئی، مریم نواز کالا شاہ کاکو(قدرت روزنامہ)…

21 mins ago