اقتدار حمزہ کا ختم ہوا اور مشتعل فضل الرحمان ہورہے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اقتدارحمزہ کاختم ہواہے اورمشتعل فضل الرحمان ہورہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا، (ن) لیگ واضح طور پر 2 گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے، ایک اقتدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔

شیخ رشید نے مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بجلی 7 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے، گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے ۔
سابق وزیرداخلہ نے حکومت پرتنقید کرتےہوئے کہا کہ 2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نئے انتخابات ہی واحد راستہ رہ گیا ہے، لوگ مسائل میں مررہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبازبان استعمال کررہی ہے، آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جبکہ اسٹاک ایکسچینج کریش ہورہی ہے اور ڈالر 250 روپے کا ہونے جارہا ہے۔
شیری مزاری کی مریم اورنگزیب پر تنقید
پی ٹی آئی کی رہنما شیری مزاری نے مریم اورنگزیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوبی بی !ہم توعوامی مینڈیٹ اور دستور وقانون کی جیت پراللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےخوشیاں منانے لگے ہیں تم اب دل کھول کررولو،چیخ لو، پیٹ لواور دل کرے تودیوارمیں ٹکریں بھی مارلو !!عوام نوں تے سانوں کی۔

Recent Posts

حبا بخاری اور آریز احمد کے راز سے پردہ اُٹھ گیا، مداحوں کیلئے خوشخبری

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز فنکار جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور…

3 mins ago

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا سنتھ جے سوریا کو فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنیکا فیصلہ

کولمبو(قدرت روزنامہ)سری لنکا کرکٹ نے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے…

8 mins ago

80 ہزار سال کے بعد ’ دم دار ستارے ‘ کی واپسی،12 اکتوبر کے بعد دکھائی دے گا

کراچی (قدرت روزنامہ )سپارکو نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 80 ہزار سال کے…

11 mins ago

پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی جانب سے شدید…

13 mins ago

محمد یوسف کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے…

18 mins ago

چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج پینتھرز اور مارخورز کے مابین ہوگا

فیصل آباد ( قدرت روزنامہ) چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا،…

22 mins ago