بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کا معاملہ، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کا بڑا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بجلی کے بل پر عاید ٹیکس حکومتی خزانے سے ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا،اپنی بجٹ تقریر میں انہوں نے آزاد کشمیر میں بجلی بلوں پر لگائے گئے اضافی چارجز کا بوجھ عوام پر

نا ڈالنے کے اعلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا اعادہ کرتے ہوئے عام صارف کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے . تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے بجٹ تقریر میں کشمیری عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی عوام کی زندگیوں کو آسان بنانے کا جو وعدہ عام انتخابات میں عوام سے کیا تھا وہ ایفاء ہو گا،اب وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کشمیری عوام کو سب سے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے بلوں پر کسی بھی قسم کے اضافی چارجز کا بوجھ آزاد کشمیر حکومت از خود برداشت کرے گی،زرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں آذاد کشمیر حکومت کم سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیئے فری یونٹس کی فراہمی کے حوالے سے بھی میکنزم بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں