پاکستان سے متعلق فچ اور موڈیز کی ریٹنگ آوٹ لک جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان سے متعلق فچ اور موڈیز کی ریٹنگ آوٹ لک جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے،جبکہ آئی ایم ایف قرض سے پاکستانی کرنسی اور بانڈز پر دباو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد مارکیٹ میں خاطر خواہ اعتماد آئے گا،تاہم رواں ماہ پاکستان کی کرنسی اور بانڈز پر ضرب لگی ہے۔
آئی ایم ایف کی منظوری سے پاکستان کو کثیرالجہتی اداروں سے اضافی فنڈز کی راہیں بھی کھلی رہیں گی،موڈیز کے مطابق اس تاخیر سے مقامی سرمایہ کاروں میں بے چینی ہے،پاکستان آئی ایم ایف،چین اور سعودی عرب سے بھی امداد کے لیے کوشاں ہے۔ ادھر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے دوست ممالک سے ڈالر ذخائر کی درخواست کی تھی،دوست ممالک نے درخواست یہ کہہ کر رد کر دی کہ پہلے کبھی قرض واپس نہیں کیا گیا۔
پھر دوست ممالک نے حکومتی ملکیتی اداروں میں حصص خریدنے کی آمادگی ظاہرکی،دوست ملک ہماری مدد کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپے پر دباو ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا،سرجری سے کوئی خوش نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات یہ ضروری ہوتا ہے،پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آوٹ فلو سے زیادہ ہوگی اور شرح مبادلہ مستحکم ہوگا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں،اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے،جلد پالیسی پلان بنایا جائے گا۔ درآمدات میں کمی اور برآمدات 3 ماہ میں بڑھ جائیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف،چین اور سعودی عرب سے پیسے مانگنا اچھا نہیں ہے۔ آئی ایم ایف سے قرض کی آمد ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

1 hour ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

1 hour ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago