وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی آج بنی گالا میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔اس دوران ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ بھی موجود تھے۔نومنتخب وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہہ دیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاؤں گا۔علاوہ ازیں موجودہ سیاسی صورتحال میں پنجاب کا محاذ، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔اجلاس میں پنجاب کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی۔
عمران خان پنجاب کے بعد مرکز کا رخ اختیار کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کریں گے۔ اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے گورنر راج لگانے کی دھمکی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اب سے کچھ دیر قبل وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے دھکمی دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر وزارت داخلہ نے کام شروع کردیا ہے۔ر راناثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ نے شائع کرنی ہے،گورنر راج پر گفتگوکرنے والے آوارہ گفتگو کے عادی ہیں۔
کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ اختیارات پارلیمان کو دے دیا جائے،عدلیہ کے اختیارات کی کمی کی کوئی بات نہیں کر رہا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ ن یاسیاستدانوں کا مسئلہ ہے،ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ ایک غیر جانبدار عدلیہ ہر ملک اور معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے،جبکہ ہم اپنے الفاظ محدود رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کے لیے ضروری ہے۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

2 hours ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago