رسی جل گئی بل نہیں گیا، راناثناء کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا ردِعمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے دھکمی دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر وزارت داخلہ نے کام شروع کردیا ہے۔راناثناء اللہ کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ رسی جل گئی بل نہیں گیا۔ ملک میں عوامی راج لگ چکا ہے یہ کون سا راج لگ چکا ہے۔یہ چاہتے ہیں ذلیل ہونے کے ساتھ ساتھ گھسیٹے بھی جائیں۔
یہ گورنر راج آج لگا کر شوق پورا کر لیں،دو گھنٹے بھی نہیں چل پائے گا۔ ان کو آئین ، قانون اور نہ ہی عوامی مینڈیٹ نظر آتاہے۔انہوں نے کل سے روناپیٹنا شروع کیا ہوا ہے۔عدلیہ سمیت کوئی بھی ادارہ ان سے محفوظ نہیں ہے۔یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ آئین کی دھجیاں اڑائیں اور غیر قانونی کام کریں۔
آپ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کر سکتے ہیں پر ججز پر نہیں۔

ججز پر جس کے قسم کے حملے کیے جا رہے ہیں یہ توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ راناثناء اللہ جیسے لوگ ن لیگ کے حامی نہیں بلکہ ملک دشمن ہیں۔عوام کے بعد یہ عدالتوں سے بھی مسترد ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ راناثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ نے شائع کرنی ہے،گورنر راج پر گفتگوکرنے والے آوارہ گفتگو کے عادی ہیں۔
کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ اختیارات پارلیمان کو دے دیا جائے،عدلیہ کے اختیارات کی کمی کی کوئی بات نہیں کر رہا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ ن یاسیاستدانوں کا مسئلہ ہے،ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ ایک غیر جانبدار عدلیہ ہر ملک اور معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے،جبکہ ہم اپنے الفاظ محدود رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کے لیے ضروری ہے۔ ڈالر کا ریٹ کیوں بڑھ رہا ہے؟ ایسا کرینگے تو سیاسی عدم استحکام تو آئے گا،اس فیصلے کی روح سے وہ 25 لوگ بحال ہوگئے ہیں ۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

1 hour ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

1 hour ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago