ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا، نئے ڈپٹی اسپیکر کیلئے واثق قیوم کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں کابینہ بنانے کیلئے کام شروع کردیا ہے، ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے واثق قیوم کا نام فائنل کیا گیا ہے، واثق قیوم پی پی 12 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔
موجودہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائی گی۔ یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کی رولنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ11 صفحات پر مشتمل ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا، سپریم کورٹ نے اپنے فییصلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی ہے، عدالت نے فیصلہ دیا کہ اس رولنگ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، سپریم کورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست منظور کرلی اور پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف کو لگتا ہے کہ ان کے کیس کا پتا ہی نہیں اور نہ انہوں نے ایکٹ دیکھا ہے، جو فیصلہ ان کی مرضی کا آتا ہے اس پر مٹھائیاں بانٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے عدلیہ پر تنقید کی اور چاہتے ہیں کہ ٹکراؤ کی فضا پیدا ہو، ادروں کے ساتھ ٹکرانے کی کوشش کی تو اب عوام کھڑی ہوگی۔
ہم سمجھ رہے تھے کہ اسمبلی میں حکومت ریلیف دینے یا معیشت کی بات کرے گی۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف صاحب، آپ کے 3 ماہ کا دور تاریک ترین رہا۔ معاشی تباہی، لوڈشیڈنگ، مہنگائیی، پرامن شہریوں پر ظلم آپ کے تحفے ہیں۔ کیا آپ کو اندازہ ہے کے ڈالر 3 ماہ میں 53 روپے مہنگا ہو گیا؟ انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو علم ہے کہ ڈیفالٹ رسک آپ کے دور میں 4 گنا بڑھ چکا ہے؟ جلسے کی تقریر نہیں آپ کا استعفا ضروری ہے۔
مزید برآں مرکزی رہنماء ق لیگ چودھری مونس الٰہی نے ٹویٹر پر وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ رانا ثناءاللہ صاحب! چودھری پرویزالٰہی کو حلف لیے 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے اور آپ کی ہوائیاں پہلے ہی اڑ گئی ہیں۔ گورنر رُول کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

9 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

18 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

46 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

55 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago