شہبازشریف نے ٹکراؤ کی فضاء پیدا کرنے کیلئےعدلیہ پر تنقید کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہےکہ شہبازشریف نے عدلیہ پر تنقید کی اور چاہتے ہیں کہ ٹکراؤ کی فضا پیدا ہو، ادروں کے ساتھ ٹکرانے کی کوشش کی تو اب عوام کھڑی ہوگی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف کو لگتا ہے کہ ان کے کیس کا پتا ہی نہیں اور نہ انہوں نے ایکٹ دیکھا ہے، جو فیصلہ ان کی مرضی کا آتا ہے اس پر مٹھائیاں بانٹتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے عدلیہ پر تنقید کی اور چاہتے ہیں کہ ٹکراؤ کی فضا پیدا ہو، ادروں کے ساتھ ٹکرانے کی کوشش کی تو اب عوام کھڑی ہوگی۔ ہم سمجھ رہے تھے کہ اسمبلی میں حکومت ریلیف دینے یا معیشت کی بات کرے گی۔مزید برآں پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے ٹویٹر پر وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ رانا ثناءاللہ صاحب! چودھری پرویزالٰہی کو حلف لیے 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے اور آپ کی ہوائیاں پہلے ہی اڑ گئی ہیں۔
گورنر رُول کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے۔ یاد رہے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کابینہ اجلاس سے متعلق کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم گورنر راج کی ایڈوائس کرتے ہیں تو صدر مملکت کا کوئی استحقاق نہیں ہے بلکہ اس پر عمل کرنا ہے، عمل نہیں کریں گے تو 10 دن بعد اس پر عملدرآمد ہوجائے گا۔
اگر کوئی صوبائی حکومت وزیر داخلہ کے داخلے پر پابندی عائد کرتی ہے تو جواز کافی ہے کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کر دیا جائے۔ اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھکمی دی،رانا ثناء اللہ نے کہا پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر وزارت داخلہ نے کام شروع کردیا ہے۔ پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی گورنر راج کا جواز ہوگا۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر پنجاب میں داخلے کی پابندی کی بات ہوئی تو گورنر راج کی سمری میں نے ہی پیش کرنی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ نے شائع کرنی ہے، گورنر راج پر گفتگو کرنے والے آوارہ گفتگو کے عادی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورتحال خراب ہوئی، کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ اختیارات پارلیمان کو دے دیا جائے، عدلیہ کے اختیارات کی کمی کی کوئی بات نہیں کر رہا۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ ن یا سیاستدانوں کا مسئلہ ہے، ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ ایک غیر جانبدار عدلیہ ہر ملک اور معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے،جبکہ ہم اپنے الفاظ محدود رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کے لیے ضروری ہے۔ ڈالر کا ریٹ کیوں بڑھ رہا ہے؟ ایسا کرینگے تو سیاسی عدم استحکام تو آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی روح سے وہ 25 لوگ بحال ہوگئے ہیں،کبھی ایسا نہیں ہوتا،پر فیصلہ دیا گیا جبکہ 25 ووٹ مائنس کر دیے گئے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ووٹ گنے جانے کا فیصلہ اسی سپریم کورٹ نے آبزرو کیا تھا۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

9 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

18 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

46 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

55 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago