عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنما شریک تھے۔اجلاس میں پنجاب کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے گورنر راج لگانے کی دھمکی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران عمران خان اور دیگر قیادت کی جانب سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔عمران خان نے حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام کے مینڈیٹ کو لے کر وفاق کی طرف بڑھیں گے۔
چوروں کے ٹولے نے ملک کو تباہ کر دیا۔

قوم کو پتہ چل چکا ہے کون جھوٹا ہے کون سچا ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی بنی گالا میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی ۔۔اس دوران ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ بھی موجود تھے۔نومنتخب وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہہ دیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاؤں گا۔دوسری جانب پنجاب کابینہ کی تشکیل پر بھی مشاورت جاری ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی نئی کابینہ میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔ ابتدائی طور پر سابق گورنر کو صوبائی وزارت داخلہ میں کام کرنے کی آفر کی گئی تاہم عمر سرفراز چیمہ نے تاحال عہدہ لینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

1 min ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

10 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

37 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

46 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

57 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago