چودھری شجاعت الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل کریں تو پرویز الٰہی نااہل ہو سکتے ہیں، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اہم نکات پر مشاورت جاری ہے،چودھری شجاعت الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل کریں تو پرویز الٰہی نااہل ہو سکتے ہیں .
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بطور پارٹی ہیڈ چودھری شجاعت حسین اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں .

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل کریں تو چودھری پرویز الٰہی نااہل ہو سکتے ہیں، بطور پارٹی ہیڈ چودھری شجاعت حسین کے پاس ریفرنس فائل کرنے کا اختیار موجود ہے . سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پرویز الہٰی اور پارلیمانی لیڈر سمیت تمام اراکین نے پارٹی ہیڈ سے بغاوت کی ہے . پی پی سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومتی اتحاد مختلف ا?پشنز پر غور کر رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں