3 ماہ قبل کرپٹ لوگوں کو مسلط کرکے قوم کی توہین کی گئی، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 ماہ پہلے ہماری حکومت کو ہٹا کرکرپٹ لوگوں کو مسلط کرکے قوم کی توہین کی گئی۔

قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے 25مئی کو احتجاج کی کال دی تو بچوں اور عورتوں پر ظلم کیا گیا، ہمیں ہرانے کے لیے ہر حربے استعمال کیے گئے لیکن ناکام رہے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ہمیں ضمنی انتخاب ہرانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایک قوم بن رہی ہے اور گھروں سے نکل رہی ہے، تشدد کر کے سمجھا گیا ہمیں کچل دیں گے، ہمارے دور میں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی جس طرح آپ نے الیکشن لڑا میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
’حمزہ شہباز کو غیر قانونی وزیراعلیٰ بنا کر بٹھایا گیا‘

عمران خان نے کہا کہ حمزہ شہباز کو غیر قانونی وزیراعلیٰ بنا کر بٹھایا گیا، کسی کو بھی مسلط کر دو قوم برداشت نہیں کرے گی پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ کی تاریخ ہی نہیں ہے لیکن 25 مئی کو ظلم کیا گیا جبکہ 2018کے الیکشن میں بھی عوام کو اس طرح نکلتے نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ قوم بنتی دیکھ رہا ہوں لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے احساس پروگرام لائے اور غریب لوگوں کو 10لاکھ کی ہیلتھ انشورنس دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ مشرف دور میں ڈالرز آ رہے تھے اس لیے ترقی ہو رہی تھی ہماری حکومت کی توجہ آئی ٹی اور ہیلتھ سیکٹر پر تھی۔

نئے الیکشن کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم نے ایک نئے الیکشن کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جائے کہا کہ ایسا الیکشن کمیشن تشکیل دینا چاہیے جس پر سب کو اعتماد ہو،عمران خان شفاف انتخابات نہیں ہوں گے تو ملک میں انتشار اور بحران مزید بڑھے گا ہمیں چیف الیکشن کمشنر پر اعتبار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے پر مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا، 3 ماہ میں 53 روپے ڈالر مہنگا ہو چکا ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

42 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

56 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

60 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago