عمران خان ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لیے میثاق معیشت پر دستخط کرنے کیلیے رضامند

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کیلئے ملکی مفاد میں تیار کردہ میثاق معیشت پر دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں رولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے تیار کردہ میثاق معیشت پر دستخط کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ میثاق معیشت مہم کے تحت سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر متفق کرنے کیلئے مہم شروع کردی ہے اور اسی مہم کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد دو سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کرے گا اور سب کو ملکی معیشت کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے میثاق معیشت کے معاہدے کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کرے گا۔

چیمبر آف کامرس کے سینئر رہنما سہیل الطاف کا عمران خان سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات بہت مفید رہی ہے اور انکا میثاق معیشت پر دستخط کی رضامندی ظاہر کرنا تاجر برداری کیلیے انتہائی خوش آئند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے تیار کردہ میثاق معیشت پر دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی جانب سے انڈسٹریل زونز کیس اور رنگ روڈ منصوبے بارے پیشرفت پر بھی اتفاق کیا ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

40 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

54 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

58 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago