روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ معاشی نہیں سیاسی صورت حال ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہاہے کہ روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ معاشی نہیں سیاسی صورت حال ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ معاشی نہیں سیاسی صورت حال ہے۔
انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے تیسری ہفتے میں ہوگا، توقع ہے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے روز ہی پیسے جاری کر دے گا۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں سیاسی غیر یقینی ہے، ساری بحث بھی سیاسی ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب ایسا سیاسی ماحول بنایا جاتا ہے تو ہر چیز متاثر ہوتی ہے، پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کا انتظام ہو چکا ہے۔وزیر مملکت خزانہ نے کہاکہ سعودی عرب، یو اے ای، چین سمیت دوست ممالک سے بھی قرض ملے گا، سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ نئے گورنر اسٹیٹ بینک کا تقرر جلد ہو جائے گا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

38 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

53 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

56 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago