ادارے سے کوئی گلہ نہیں،اٹک پار سے شکوہ ضرور ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت چند روز کی مہمان ہے، عمرا ن جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پوری سیاست کی فکرو، ہم نے تمہاری حکومت کو زمین بوس کردیا،اب پنجاب حکومت کی خیر مناؤ جو چند دن کی مہمان ہے،تم نے امریکہ کی سپورٹ پر، این جی او کی سپورٹ پر، اداروں کی سپورٹ پر سیاست کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی جیسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں،آپ کا گھر بھی امریکی قونصلیٹ سے چلا اور بنا، ہم اس سیاست کو دفن کردیں گے۔ اس سیاست کو چلنے نہیں دینگے، ہم عمران خان کے بوگس بیانیہ کو زمین بوس کرچکے ہیں اور یہ جنگ جیت چکے ہیں، تم حادثات کے ذریعے سیاست چمکانہ چاہتے ہو اب ایسا نہیں ہونے دیں گے، اگر قانون میں کہیں سقم ہے تو اس پر قانون سازی ہونی چاہیے۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو کہا ہے تحقیقات کر کے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کو قبول کریں، یہ سپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے وہ کب استعفے منظور کرتے ہیں،ہمیں ادارے سے کوئی گلہ نہیں البتہ اٹک پار سے شکوہ ضرور ہے۔ ، اس حوالے سے عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمان نےمزید کہا کہ مسلم لیگ ق کے حوالے سے طارق بشیرچیمہ یا زرداری صاحب کی گفتگو کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے، میں نے چودھری شجاعت حسین کے ساتھ ملاقات کی ہے ان کے ساتھ مختلف ایشوز پر مشاورت ہوئی ہے، ہم پہلے کی طرح اب بھی عمران خان کے بیانیہ کو ناکام بنائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سب جھوٹ پھیلا رہا ہے اپنی حکومت سے میری شکایت ہے،فارن فنڈنگ، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی، کیوں ان کیسز کا فیصلہ کیوں نہیں ہورہا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

39 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

53 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

57 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago