مہوش حیات کے گمشدہ مہنگے جوتوں کی قیمت کیا تھی؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

کراچی (قدرت روزنامہ)فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ سیٹ پر اْن کے لاکھوں روپے کی مالیت کے جوتے گْم ہو گئے تھے۔مہوش حیات پاکستان کی ایک ممتاز اور معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے کچھ ہی عرصے میں انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی۔

وہ اپنی آن پوائنٹ فیشن سینس اور دلکش شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔ کام کے محاذ پر مہوش حیات کو فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ میں شاندار اداکاری کے لیے بے حد سراہا جا رہا ہے۔مہوش حیات کو چند ہفتے قبل ایک عید اسپیشل مارننگ شو میں فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ مہوش نے اپنی فلم کے سیٹ سے ایک دلچسپ کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم لندن میں شوٹنگ کر رہے تھے جہاں میں اپنا کچھ سامان ساتھ لے گئی تھی، میرے پاس میرے سیاہ رنگ کے مہنگے ترین جوتے تھے اور میں نے سیٹ پر ایک جوتا کھو دیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں مسلسل دو تین دن سے جوتا ڈھونڈتی رہی لیکن مجھے وہ نہیں ملا، آخر میں جب مجھے اپنا جوتا نہ ملا تو میں نے ہمایوں سے کہا کہ اب آپ میرے لیے جوتوں کا ایک نیا جوڑا لاؤ گے۔اس موقع پر ہمایوں سعید نے بتایا کہ جوتوں کی قیمت 1100 ڈالر تھی لیکن میں نے اْس رقم کا صرف 50 فیصد ادا کیا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

9 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

9 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

9 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

9 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

9 hours ago