دوبارہ اقتدار میں آئے تو۔۔۔ عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے سپریم کورٹ میں تماشا کیا۔ اب عدالتوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔جب سے یہ 2 خاندان آئے ہیں ہمارا ملک ہندوستان اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا۔چوروں سے مذاکرات یا ڈیل نہیں کروں گا۔ امریکہ سے اچھے تعلقات رکھنے چاہیئں، غلامی نہیں کریں گے۔

ملک بھر میں جشن مناتے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کو مبارک دینا چاہتا ہوں، ساڑھے تین ماہ پہلے ملک میں بیرونی سازش ہوئی جس کے تحت ہماری حکومت کو ختم کیاگیا، ان لوگوں کو اقتدار میں لایاگیا جو ضمانتوں پر ہیں۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے سمجھا قوم سب بھیڑ بکریوں کی طرح قبول کر لے گی، ہم نے25 مئی کو ایک پرامن احتجاج کی کال دی ، ہمارے اوپر کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا تھا، ہماری توڑ پھوڑ اور انتشار کی تاریخ ہی نہیں ہے، میرے سامنے عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، انہوں نے سمجھا ہم چپ کر کے گھر بیٹھ جائیں گے لیکن لوگ خوفزدہ ہونے کی بجائے ایک قوم بننا شروع ہو گئے، میں نے پہلی دفعہ اپنے ملک کو قوم بنتے دیکھا ہے۔ن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں لوگ نکلے، 2018 کے الیکشن میں بھی اتنے لوگوں کو نکلتے نہیں دیکھا، ہمیں شکست دینے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا، حمزہ کو سپریم کورٹ نے سرکاری مشینری استعمال کرنے سے منع کیا تھا۔

اس نے کوئی کس نہیں چھوڑی ہمیں ہرانے کیلئے،دوسرا شرمناک کردار الیکشن کمیشن کا تھا، اس سب کے باوجود ہم نے انہیں شکست دی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 90 کی دہائی سے پہلے پاکستان ہندوستان اور بنگلہ دیش سے آگے تھا، جب سے یہ 2 خاندان آئے ہمارا ملک ہندوستان اور بنگلہ دیش سے پیچھے رہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم سب کو خوف ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے۔ جب میں نے اسمبلی توڑی تھی تب الیکشن کروا دیتے تو اس بحران کا سامنا نہ ہوتا۔عمران خان نے کہا کہ میں آج بھی صاف و شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتا ہوں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو الیکشن کمشنر پر اعتماد ہی نہیں ہے، ہم 8 بار الیکشن کمیشن کے پاس گئے اور ہر بار ہماری درخواست مسترد ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ای سی ویم کی بات کی تو الیکشن کمیشن نے بھرپور مخالفت کی، ایران اور ہندوستان میں بھی ای وی ایم ہے، الیکشن کمیشن نے سازش کر کے ای وی ایم کے عمل کو سبوتاڑ کیا، شفاف الیکشن اور سب سے پہلے ہمیں بااعتماد الیکشن کمیشن چاہیئے۔احساس پروگرام دوبارہ شروع کر رہے ہیں،احساس راشن پروگرام بھی شروع کریں گے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago