آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کبھی حامی نہیں رہا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے مدت ملازمت میں توسیع کی کبھی حامی نہیں رہا ہوں۔ڈان نیوز کے پروگرام میں شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا صدر مملکت نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حالیہ بحران کے پیش نظر آرمی چیف کی جلد تعیناتی بھی ہو سکتی ہے۔
جس پر انہوں نے کہا کہ وہ صدر ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، الیکن ایسا ہوتا نہیں ہے،اگر جلدی میں ایسا فیصلہ کر لیا جاتا ہے تو موجودہ آرمی چیف کی ساکھ اور اتھارٹی پر اثر پڑتا ہے۔عام طور پر آخری ہفتے میں ہی یہ فیصلہ کیا جاتا ہے۔ عارف علوی صاحب صدر ہیں جو مرضی کہہ دیں لیکن آرمی چیف کی تعنیاتی کا فیصلہ وقت سے پہلے نہیں ہو سکتا۔
ایک اور سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں کبھی بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حامی نہیں رہا،یہ غیر معمولی عمل ہوتا ہے ایسا صرف غیر معمولی حالات میں ہونا چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پچھلی مرتبہ وزیراعظم اس حوالے سے فیصلہ پہلے ہی کر چکے تھے۔وزیراعظم اگست میں ہی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر چکے تھے،اس کے بعد سپریم کورٹ نے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھیجا جو کہ درست نہیں تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلوں کی ایک طویل تاریخ ہے جو شخصی ہیں۔میری اس وقت بھی یہی رائے تھی کہ فوج چار ماہ پہلے جنرل باجوہ کی توسیع قبول کر چکی ہے،جو توسیع دے دی گئی وہ قائم رہے لیکن قانون میں ترمیم نہ کی جائے۔
۔خیال رہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی کی جانب سے انتہائی اہم بیان سامنے آیا تھا،،انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی وقت سے پہلے تقرری میں کوئی حرج نہیں ۔ صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں فوج کا آئینی کردار نہیں ہوتا،صدارتی نہیں، جمہوری نظام ہی ملکی مسائل کا حل ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago