ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، 242 روپے کا ہوگیا

 کراچی(قدرت روزنامہ) ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی .

ملک میں مقررہ مدت سے قبل ممکنہ انتخابات سے معیشت کی بہتری پر توجہ مزید کم ہونے اور جون کی ریکارڈ درآمدات کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر بے لگام رہا .

انٹربینک مارکیٹ میں پرواز مزید بلند ہوکر 242 کی سطح پر آگئی .   ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6.25روپے کے اضافے سے 242.25روپے ہوگئے .

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی عالمی معیشت میں متعدد بحرانوں کی زد میں ہے . پاکستان کی معیشت پر اگرچہ زیادہ تر یہ دباؤ عالمی وجوہات کی وجہ سے ہے تاہم اس میں ملکی عوامل بھی شامل ہوگئے ہیں .

 

مرکزی بینک کاکہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ ، پندرہ برسوں کی بلند ترین مہنگائی، زر مبادلہ ذخائر میں کمی، روپے کی قدر میں کمی اور ہمارے بین الاقوامی بانڈز کے پریشان کن حد تک بڑھ جانے والے منافع اس طوفان کی نشاندہی کرتے ہیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں