پرویز الٰہی عدلیہ کے فیصلے کے آپریشن کے نتیجے میں برسرِ اقتدار آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نہ ہم سے پنجاب واپس لے سکتا تھا نہ اس نے واپس لیا ہے، پرویز الٰہی عدلیہ کے فیصلے کے آپریشن کے نتیجے میں برسرِ اقتدار آئے، 186 اراکین کی کابینہ بنائی تو پھر ان کے خلاف کارروائی کرنے میں 1 مہینہ لگے گا .
راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ ورنہ دوسرے یا تیسرے دن ہم تحریک عدم اعتماد پر غور کریں گے .

اس سے قبل بھی رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو میں کہا کہ پرویز الٰہی نے 186 اراکین کی کابینہ بنائی تو پھر ان کے خلاف کارروائی کرنے میں ایک مہینہ لگے گا،اور اگر 186 اراکین کی کابینہ نہ بنائی تو دوسرے یا تیسرے دن ایسے حالات ہوں گے کہ ہم تحریک عدم اعتماد پر غور کررہے ہوں گے .
انکا کہنا تھا کہ 25 مئی کی ایکسرسائز ان کے ذہن میں ہو گی،عمران خان کی پارٹی کے ساتھ جب بھی بیٹھنے کی بات کی تو انہوں نے ہمیں گالیاں دیں . جو شخص خودپرستی میں مبتلا ہو اس کے ساتھ کیا بات ہو سکتی ہے . واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھکمی دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر وزارت داخلہ نے کام شروع کردیا .
پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی گورنر راج کا جواز ہوگا . انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر پنجاب میں داخلے کی پابندی کی بات ہوئی تو گورنر راج کی سمری میں نے ہی پیش کرنی ہے . وزیر داخلہ نے کہا کہ گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ نے شائع کرنی ہے،گورنر راج پر گفتگوکرنے والے آوارہ گفتگو کے عادی ہیں . سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورتحال خراب ہوئی،کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ اختیارات پارلیمان کو دے دیا جائے،عدلیہ کے اختیارات کی کمی کی کوئی بات نہیں کر رہا .

. .

متعلقہ خبریں