اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عہدے کی میعاد ختم ہونے پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی کشمالہ طارق کو کام سے روکنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کشمالہ طارق عہدے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود کام کررہی ہیں۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی کشمالہ طارق کو 4 سال کیلئے تعینات کیا گیا، اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے وزارت قانون اور دیگر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ 07 جون2022ء کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی محتسب کشمالہ طارق کو عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے باوجود کام جاری رکھنے پر وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کیا تھا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے وفاق، صدر اور وزیراعظم کے سیکرٹریز، صوبائی سیکرٹریز، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ سمیت متعلقہ فریقین کو بھی نوٹس جاری کیے تھے،عدالت نے کہا کہ کشمالہ طارق کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد کیے گئے آرڈر پٹیشن پر حتمی فیصلے سے مشروط ہوں گے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کشمالہ طارق کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ،کشمالہ طارق کو 19 فروری 2018 کو چار سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا تھا، عہدے کے مدت پوری ہونے کے باوجود کشمالہ طارق بطور وفاقی محتسب کام کر رہی ہیں ،قانون کے مطابق چار سالہ مدت کے مکمل ہونے پر توسیع نہیں دی جا سکتی، کشمالہ طارق مدت مکمل ہونے کے بعد عہدے کا غیر قانونی استعمال کر رہی ہیں۔
عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کیا تھا۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…